مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج امریکہ کے 17ویں MQ-1 ڈرون کو سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے جزیرہ قشم کی فضائی حدود میں روک کر تباہ کر دیا۔
امریکی جارح فوج کا MQ-1 سیریز سے تعلق رکھنے والا ایک جاسوس و جنگی ڈرون جزیرہ قشم کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جسے سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
آپ کا تبصرہ